لبنان

مصر کو مسئلہ شام کے حل میں ایران،روس جیسا اہم کردار ادا کرنا چاہیے: لبنانی صدر

شیعت نیوز بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک )لبنانی صدر نے کہا ہے کہ مصری حکومت شام میں قیام امن کے حوالے سے ایران اور روس جیسا کردار ادا کر سکتی ہے.
مصري اخبار اليوم السابع كے مطابق، ميشل عون شامي حكومت اور باغي دہشت گرد گروہوں كے درميان خوفناك خانہ جنگي كے منفي اثرات كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ يہ جنگ شام اور خطے كے لئے تباہ كن ثابت ہوئي ہے.
انہوں نے خطے ميں مصر كي اہميت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ مصري حكومت كو چاہئے كہ شام ميں خانہ جنگي كے خاتمے كے لئے روس اور ايران كي طرح سياسي حمايت كريں.
لبناني صدر نے حزب اللہ كي حمايت كرتے ہوئے كہا كہ لبنان ميں حزب اللہ نےكبھي بھي دہشت گردي كي كاروائيوں ميں حصہ نہيں ليا اور اس كے برعكس اس تحريك نے جنوبي لبنان كے علاقوں كو ناجائز صہيوني حكومت كے قبضہ سے آزاد كروايا ہے.
انہوں نے كہا كہ لبنان ميں پائيدار امن كے قيام كے لئے مصري حكومت نے ديگر دوست ممالك كے ساتھ مل كر انتھك كوششيں كي ہيں جس كي وجہ سے لبنان كے مختلف سياسي دھڑوں ميں اتحاد اور وحدت پائي جاتي ہے.
تفصيلات كے مطابق، لبناني صدر ايك وفد كے ہمراہ پير كو مصر كے دارالحكومت قاہرہ پہنچ گئے ہيں.
ميشل عون نے دنيا ميں دہشت گردي سے چھٹكارا حاصل كرنے كے لئے عالمي تعاون اور باہمي اتحاد كي ضرورت پر زور ديا.
لبناني صدر مصر ميں منعقدہ عرب ليگ كي كانفرنس ميں خطاب كے بعد منگل كے روز اپنے ملك واپس جائيں گے.

متعلقہ مضامین

Back to top button