پاکستان

عرب ریاست نے بلوچستان کی پاکستان سے علیحدگی کی مہم کا آغاز کردیا

شیعیت نیوز: پاکستان کی ازل سے دشمن عرب ریاستوں میں سےایک دبئی نے پاکستان کی قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ بلوچستان کی علیحدگی کے لئے ٹوئیٹر مہم چلادی ہے۔

شیعیت نیوز مائیٹرنگ ڈیسک کے مطابق دبئی سیکورٹی فورس کے ہیڈ لیفٹینٹ جنرل ضاحي خلفان تميم نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ سے ایک سروے پول جار ی کیا ہے میں عوام سے پوچھا گیا کہ کیا آپ ’بلوچستان علا قہ میں آزاد ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں؟

SaudiDubaiKing.jpg

عرب ریاستوں کے 83 فیصد عوام،سیاستدانوں اور فوجی اہلکاروں نے پاکستانی صوبے بلوچستان کی آزادی کے حوالے سے ووٹ ڈالے، جبکہ۷ فیصد نے نفی کی اور 10 فیصد لوگوں نے ووٹ ڈالنے سے گریز کیا۔

دبئی کے اس فوجی جنرل کےٹوئیٹر پیغام سے ثابت ہے کہ پاکستان کے قدرتی وسائل سے مالا صوبہ بلوچستان کے حالات کے ذمہ دار عرب بادشاہ ہیں، آزادی پسند تحریکوں اور دہشتگرد ی کے ذریعہ صوبہ کے امن و اماں کو خراب کرنے کی ذمہ دار کالعدم مذہبی جماعتوں اہلسنت ولجماعت /لشکر جھنگوی کی ڈوریاں بھی گوادر سے سمندر پار بیٹھے عرب ریاستوں کے شہزادے ہلا رہے ہیں،لہذا پاکستانی سیکورٹی اداروں کو اس بات کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button