پاکستان

اسلام آباد: دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس، کالعدم جماعتوں کی شرکت،پولیس بے بس

شیعیت نیوز: اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں دفاع پاکستان کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے ، جس میں بیشتر ان افراد نے شرکت کی جو مختلف دہشتگردی کی وارداتوں میں مطلوب ہیں، جنکا تعلق کالعدم جماعتوں سے ہے ، جنکے نام فورتھ شیڈول میں ہیں ، اسکے باوجوداتنے آرام سے پاکستان کے دارلخلافہ میں بیٹھے کر اپنے خلاف ہونےوالی کاروائیوں پر آل پارٹی کانفرنس منعقد کررہے۔ انکا اطمینا ن اس بات کی دلیل ہے انہیں نیشنل ایکشن پلان اور اس جیسے دیگر قوانین کا کوئی خوف نہیں! اور خوف کیوں ہو، جب چوکیدار چوروں سے ملا ہو تو چور کو کیا غم ؟ جب ان کالعدم جماعتوں کو خود وزیر داخلہ کا آشیر باد حاصل ہو تو کیا فکر؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاع پاکستان کے نام پر کالعدم جماعتوں کو فعال کیا جا رہا ہے، اس کا مقصد پاکستان میں خانہ جنگی کروانا ہے۔ ظاہر ہے کہ کالعدم جماعتوں کے رہنما متحرک ہوں گے تو زیرزمین چھپے دہشتگرد بھی باہر آجائیں گے اور ملک میں دوبارہ بدامنی کو فروغ دیا جائے گا۔ اس بدامنی کی تازہ ترین مثالیں حالیہ ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button