عراق

عراقی فوج کی کارروائیاں ، کار بم بنانے کی داعش کی فیکٹری تباہ

عراقی فضائیہ نے مغربی موصل کے شہر تلعفر میں داعش کی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا ہے جس میں کار بم بنائے جاتے تھے- عراقی فضائیہ کی کارروائی میں داعش کے اکیس دہشت گرد ہلاک اور دہشت گردوں کی تین گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں – دوسری جانب عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے موصل کی الحضر تحصیل کے تل عبطہ علاقے میں داعش دہشت گردوں کا حملہ پسپا اور بیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا – عراقی فوج نے تل عبطہ کے جنوب میں واقع الحجف علاقے کے قریب داعش کی تین گاڑیوں کو تباہ کر دیا- درایں اثنا عراقی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر عامر الفیلی نے کہا ہے کہ بعقوبہ میں داعش دہشت گردوں کے ایک فوجی کانوائے پر حملہ کرکے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے – درایں اثنا عراق کی عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر عدی الخدران نے کہا ہے کہ رضاکار فورس کی پیشگی اور کامیاب کارروائیوں کی وجہ سے داعش دہشت گرد شہر بعقوبہ کے شمال مشرقی علاقے حمرین سے بھاگ رہے ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button