مقبوضہ فلسطین

ایران کے بدولت مسئلہ فلسطین آج بھی زندہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی گروہوں نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی رح کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی کامیابی، مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھے جانے میں اہم واقع ہوئی ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے رکن ابراہیم النجار نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب بعض عرب ممالک، مسئلہ فلسطین کی اہمیت ختم کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی نے مسئلہ فلسطین کو عرب اور عالم اسلام کے اہم مسئلے میں تبدیل کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب، صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامتی محاذ کے مضبوط و مستحکم ہونے کا باعث بنا اس لئے کہ ایران، فلسطین کی کامیابی کو اسلام کی کامیابی قرار دیتا ہے۔

تحریک حماس کے سینیئر رکن اسماعیل رضوان نے بھی اس بارے میں تاکید کی کہ مسئلہ فلسطین سے متعلق ایران کی جانب سے ہمہ جہتی حمایت، غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی مجلس عاملہ کے رکن کاید الغول نے بھی کہا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے صیہونی حکومت کی حامی استکباری طاقتوں کے چنگل سے رہائی کے لئے دنیا کے تمام کمزوروں کے دلوں میں امید کی کرن پیدا کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button