کابل میں دھماکہ، 25 افراد جاں بحق

08 فروری, 2017 00:00

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اس ملک کی سپریم کورٹ کی عمارت کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے میں پچّیس افراد جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔

بعض ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے اس لئے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ابھی تک کسی نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم حکومت افغانستان نے اس کار بم دھماکے کا ذمہ دار طالبان گروہ کو قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں کابل میں ہونے والے متعدد دہشت گردانہ بم دھماکوں میں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں

5:47 شام مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔