پاکستان

لاہور سے داعش کے دو خطرناک دہشتگرد گرفتار

شیعیت نیوز: لاہور میں حساس تنصیبات پر دہشتگردوں کے حملے کو قبل از وقت ہی ناکام بنا کر داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ رات گئے لاہور کے علاقے رنگ روڈ سے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق لاہور کے علاقے قائداعظم انٹرچینج رنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایا جا رہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان کی شناخت قاری احمد اور اسرار کے نام سے ہوئی ہے جو شہر کی حساس تنصیبات پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور حملے کے بعد شام فرار ہونے کا بھی پلان کر چکے تھے۔ سی ٹی ڈی نے بر وقت کارروائی کرکے حملہ ناکام بنا دیا۔ پولیس نے زیر حراست ملزمان کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button