پاکستان

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی چوہدری نثار سے ملاقات، لاپتہ افراد کا معاملہ اُٹھایا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات میں انہوںنے ملک بھر سے لاپتہ ہونے والے شیعہ افراد کےمعاملہ کو اُٹھایا، شیعیت نیوز کے ذرائع کے مطابق آج ہونے والی اس ملاقات میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا وہ فوری لاپتہ ہونے والے شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے کوشیش کریں بدصورت دیگر ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے، اس ملاقات کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملکی صورتحال اور دیگر امور پر بھی وفاقی وزیر داخلہ سے تبادلہ خیال کیا۔

نوٹ: ملاقات کی تفصیل موصول ہونےکے بعد نشر کی جائیگی 

متعلقہ مضامین

Back to top button