پاکستان

کراچی : شہید مظفر کرمانی کی ۱۶ وین برسی منائی گئی،ہزاروں احباب کی شرکت

شیعیت نیوز: ملت جعفریہ کے عظیم شہید مظفر کرمانی اور انکے ساتھی نذر عباس کی 16 وین برسی کی مناسبت سے مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں شہید کے ہزاروں دوستوں سمیت مومنین نے شرکت کی۔

شہید مظفر کرمانی کی مجلس ِ برسی سے معروف شیعہ عالم دین علامہ غلام عباس رئیسی نے خطاب کیااور شہید کو خراج تحسین پیش کیا، انہوںنے کہاکہ مظفر کرمانی ایک انقلابی شخصیت تھے جو معاشرے میں اسلام ناب محمد ی(ص) کا پرچار چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ شہید مظفر کرمانی اور نذر عباس کو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے نشترپارک سولجر بازار کے علاقہ میں ۵ فروری 2001 کی رات کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button