بے گناہ لاپتہ شیعہ سنی شہریوں کو بازیاب نہ کرایا گیا تو ایوانوں کا گھیراؤ کرسکتے ہیں،سربراہ ایم ڈبلیو ایم
شیعیت نیوز: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں امریکی صہیونی بلاک کی شکست یقینی ہے، مسلسل کمزور ہوتا ہوا امریکی اسرائیلی بلاک نابودی کے قریب ہے، شام و عراق میں امریکا نواز تکفیری دہشت گردوں کی شکست اسرائیل کی نابودی کا پیش خیمہ ہوگا، پاکستان کو امریکا نواز تکفیری دہشت گردوں کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے، ملت جعفریہ کو امریکا نواز تکفیری دہشت گردوں کا راستہ روکنے کی سزا دی جا رہی ہے، ملت جعفریہ تکفیری دہشت گردوں کا راستہ نہ روکتی تو پاکستان حلب و موصل بن چکا ہوتا، پاکستان میں امریکا نواز تکفیری دہشت گردوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملک کو قائد و اقبال کا پاکستان بنا کر رہیں گے، تکفیری دہشت گردوں کو نہ پہاڑوں میں چھپنے دیں گے نہ شہروں میں، تمام محب وطن حلقوں سے مل کر حکمرانوں کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر مجبور کریں گے، امت مسلمہ کے دشمن مراکز وائٹ ہاؤس و تل ابیب سقوط کے قریب ہیں، پاکستان کو امریکی بلاک و چنگل سے نکال کر رہیں گے، پاکستان کو امریکی بلاک سے نکالنا تمام محب وطن حلقوں کی ذمہ داری ہے، نواز حکومت بے گناہ شیعہ سنی لاپتہ شہریوں کو فی الفور بازیاب کرائے، بے گناہ لاپتہ شیعہ سنی شہریوں کو بازیاب نہ کرایا گیا تو ایوانوں کا گھیراؤ کرسکتے ہیں۔