پاکستان

چارسدہ ،تحریک طالبان کے 4 دہشتگرد گرفتار ، خودکش جیکٹس اور بارود ی مواد برآمد

شیعیت نیوز :چارسدہ میں ایک کارروائی کے دوران تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ۔ گرفتار دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے ۔ گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر پولیس نے قبرستان سے خود کش جیکٹس ،کلاشنکوف ، فورسسز یونیفارم ، پاکٹ فون ، دستی بم ،پرائما کارڈ ، مارٹر گولے ، راکٹ لانچر ، کارتوس ،ریمورٹ ، سات کلو نٹ ، پلاسٹک ڈرم ، 15کلو ڈیٹو نیٹر اور تین سو گز وائر برآمد کرکے دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنادیا ۔

ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ چارسدہ شہر میں دہشت گردوں کے داخلے اور بڑے پیمانے پر ممکنہ تحریب کاری کی اطلاع پر خصوصی ٹیم نے مچنی خنجر آباد کے رہائشی نوید اللہ ولد معظم کو گرفتا ر کرکے اس سے تفتیش شروع کی ۔ دوران تفتیش نوید اللہ نے دیگر تین ساتھیوں نوید اللہ ولد معویذ سکنہ بیلہ مہمند کادو کورونہ ، اختشام اللہ ولد مآب علی خان سکنہ قلعہ شاہ بیگ اور ثاقب خان ولد ممتاز خان سکنہ باڈی کو کر فتار کیا ۔دوران تفتیش گرفتار ملزمان  نے چارسدہ میں خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کا اقرار کیا اوراس حوالہ سے چارسدہ قبرستان میں بارودی مو اد چپانے کا راز فاش کیا ۔

پولیس نے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر مقامی قبرستان کے ایک گڑھے میں چھپایا گیا تحریبی مواد ،تین خود کش جیکٹس،تین مارٹر گولے ، 1راکٹ لانچر ، دو گولے،11ہینڈ گرینڈ ، تین ایس ایم جی ، پندرہ کلو ڈیٹونیٹر ، تین سو گز وائر، دو کارٹیج ، کارتوس، 70گز پرائما کارڈ ، ایک بیج ، چھ پولیس سٹار ، ، تین پولیس بیلٹ ، ایک جوڑا پاسبان، تین جوڑے پولیس وردی ، تین پولیس ٹوپی ، دو لیڈ پیس ، تین ریموٹ ، چھ ریسور، بال بیرنگ ، سات کلو نٹ ، چار بنڈل وائر ، ایک پلاسٹک ڈرم ، ، ایک بالٹی اور ایک پاکٹ فون برآمد کرکے دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ ڈی پی او چارسدہ کے مطابق گرفتار تحریب کاروں کا تعلق تحریک طالبان فضل اللہ گروپ سے ہے اور ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور پولیس پر حملوں میں ملوث

متعلقہ مضامین

Back to top button