پاکستان

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے زیرِ اہتمام یاد شہداء کانفرنس کا انعقاد 4 فروری کو کیا جائیگا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام عظیم الشان شب یاد شہداء و کانفرنس کا انعقاد 4 فروری بروز ہفتہ بعد نماز مغربین خیر العمل روڈ، انچولی سوسائٹی، ایف بی ایریا میں منعقد کیا جائے گا، جس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خطاب کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق وحدت ہاؤس کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شب یاد شہداء و کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ کانفرنس کی تفصیلات کے حوالے سے میثم عابدی نے بتایا کہ دہشتگردی کا شکار مظلوم شہدائے ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور خانوادہ شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں خیر العمل روڈ پر 4 فروری بروز ہفتہ بعد نماز مغربین شب یاد شہداء و کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، کانفرنس سے مرکزی خطاب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کرینگے، جبکہ علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ عباس کمیلی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ نثار قلندی، علامہ فرقان حیدر عابدی و علمائے کرام و رہنما بھی خطاب کرینگے، کانفرنس میں خانوادہ شہداء بھی خصوصی طور پر شرکت کرینگے، کانفرنس کے حوالے سے شہر بھر میں تشہیری مہم مکمل ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button