عراق

مغربی موصل میں داعش کے اڈوں پر عراقی فوج کی بمباری میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تبا ہ

مغربی موصل میں داعش کے اڈوں پر عراقی فوج کی بمباری میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں- عراقی فوج نے مغربی موصل میں پمفلیٹ تقسیم کر کے شہریوں کو فوجی کارروائیوں کی خبر دے دی ہے- عراقی ذرائع نے موصل کے مغربی علاقے میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی خبر دی ہے – درایں اثنا مشرقی موصل میں امن و امان قائم ہوتے ہی ہزاروں پناہ گزیں اپنے گھروں میں واپس آگئے ہیں – روسی نیوز ایجنسی اسپوٹنیک نے رپورٹ دی ہے کہ داعش دہشت گردوں نے صوبہ الانبار کے اسٹریٹیجک شہر الرطبہ پر حملے کے لئے اپنے کچھ دہشت گردوں کو اردن سے ملحقہ سرحدوں پر تعینات کر دیا ہے- عراقی فوج نے گذشتہ برس مئی میں شہر الرطبہ کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا یا تھا – ایک رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گردوں نے موصل میں میدان جنگ سے بھاگنے کے الزام میں اپنے تین سرغنوں کے سر قلم کرد ئے ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button