پاکستان

علامہ ساجد علی نقوی نے حافظ سعید کی رہائی کا مطالبہ کردیا

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سرغنہ حافظ سعید کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق گلگت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ساجدعلی نقوی نے حافظ سعید کی گرفتاری کے حوالے سے کیئے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ حکومت کے پا س حافظ سعید صاحب کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں لہذا انہیں فوری رہا کیا جائے۔

انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کےحوالے سے بلینس پالیسی پر کہا کہ بلینس پالیسی نیشنل ایکشن پلان سے پہلے کی ہے اور سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکا جاتا ہے جبکہ ہمارا کردار ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے واضح رہا ہے۔

  

متعلقہ مضامین

Back to top button