یمن

سعودی اور اماراتی فوجی ٹریننگ سنٹر پر میزائل حملہ، 80 فوجی واصل جہنم

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)بحیرہ احمرمیں یمنی سرکاری فوج کے میزائل حملے میں سعودی اور متحدہ عرب امارات کے فوجی ٹریننگ سنٹر پر حملے میں کم سے کم 80 فوجی ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ہیں۔ یمنی سرکاری فوج نے بحیرہ احمر میں واقع آل سعود کے اتحادی افواج کے تربیتی کیمپ پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 180 فوجی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
یمنی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں زقر نامی جزیرے کو نشانہ بنایا گیا جو ٹھیک نشانے پر جا لگا۔یمنی فوج کا کہنا ہے کہ زقر نامی جزیرے میں آل سعود کے اتحادی افواج کو تربیت دی جارہی تھی اور اسی علاقے سے یمن کے نہتے عوام پر حملے بھی کئے جارہے تھے۔یمنی ذرائع کے مطابق میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق سوڈانی جنگجوؤں سے بتایا جاتا ہے، جو کہ آل سعود کے کرایہ کے فوجی تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button