سعودی عرب

مظاہروں میں شرکت پرسعودی قلمکار کو سات سال کی قید

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عدالت نے نذیر الماجد نامی ایک سعودی قلم کار کو احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔رپورٹ کے مطابق، 40 سالہ ماجد کو عدالت نے 7 سال کی سزا سنائی اور ان کی سزا کے بعد بھی 7 سال تک ان کے سفر پر پابندی لگادی ہے۔واضح رہے کہ سعودی حکام نے ماجد پر اپنے ولی امر کی اطاعت نہ کرنے کے بہانے سے الزام لگایا ہے۔ اس کے علاوہ احتجاج میں حصہ لینا اور 2007 میں حکومت پر اعتراضی آرٹیکل لکھنا اور غیرملکی صحافیوں سے رابطہ رکھنا اس قلم کار پر عائد کیئے گئے الزامات میں سے ہیں۔
خلیج فارس میں انسانی حقوق کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ اس مصنف کو عدالت میں اکیلے پیش کیا گیا جب کہ ان کے وکیل اور اہل خانہ میں سے کوئی بھی موجود نہیں تھا۔یاد رہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے نذیر الماجد کا نام 2011 میں ان 160 قیدیوں کی لسٹ میں لکھا تھا، جنہیں شرقیہ کے علاقے میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے احتجاج کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button