سعودی عرب

سعودی عرب کے زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی

سعودی عرب کے سینٹرل بینک کے حوالے سے ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ گذشتہ ایک سال میں سعودی عرب کے زر مبادلہ کے ذخائر چھے سو سولہ ارب ڈالر سے کم ہو کر پانچ سو چھتّیس ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اگرچہ سعودی ذرائع کی رپورٹ میں زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی آنے کی وجہ، تیل کی قیمتوں میں آنے والی کمی بتائی گئی ہے تاہم مغربی ذرائع نے یمن پر سعودی عرب کے حملوں کے اخراجات اور مغربی خاص طور سے امریکی کمپنیوں سے ہتھیاروں کی خریداری پر آنے والے اخراجات کو اس کمی کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے بھی اپنا بجٹ خسارہ کم کرنے کے لئے توانائی کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافے نیز غیر ملکی بینکوں سے قرضوں کی وصولی کو ترجیحات میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button