دنیا
دہشت گرد تنظیم الشباب کاکینیا کے فوجیوں کے قتل کا دعویٰ
موغادیشو(مانیٹرنگ ڈیسک )صومالیہ میں سرگرم دہشت گرد تنظیم الشباب نےدعویٰ کیا ہےکہ اس کے جنگجووءں نے صومالیہ میں موجود کینیا کےفوجی اڈے پرحملہ کیا ہے اورحملے کے دوران 57 کینی فوجی مارےگئے ہیں۔ الشباب کےمطابق یہ اڈہ کینیا کی سرحد سےقریب کولیسیاؤ نامی علاقے میں موجود ہے۔
دوسری جانب کینی افواج کےترجمان میجر پال نجوجونانے الشباب تنظیم کےدعوے کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ کینی افواج الشباب کےخلاف کاروائی کررہی ہے۔واضح رہےکہ صومالیہ میں دہشت گردتنظیم الشباب کامقابلہ کرنےکےلیے افریقی ممالک کی مشترکہ فوج موجودہے جس میں کینیا کےفوجی بھی شامل ہیں اورجنوری 2016ء میں الشباب نے 100 کینی فوجی مارنے کااعلان کیا تھا۔