پاکستان

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی شیعہ علماءکونسل کے علامہ شہنشاہ نقوی سےملاقات

شیعیت نیوز:پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات کی ۔

اطلاعات کے مطابق مصطفیٰ کمال نے گذشتہ روز مسجد باب علم میں علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی اور انہیں جلسہ میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر پر علامہ شہنشاہ نقوی نے تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان کی طرح مصطفیٰ کمال کے بازور پربھی امام ضامن باندھا۔

واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے 29 جنوری کو کراچی میںایک جلسہ منعقد کیاجارہا ہے جسکے سلسلے میں مصطفی کمال مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقات کررہے ہیں۔

دھیان رہے کہ مصطفی کمال اور پاک سر زمین پارٹی کے دیگر رہنماء جب تک اپنی جماعت میں موجود شیعیوں کہ قاتل حماد صدیقی گروپ کو اپنی صفوں سے باھر نہیں نکالتے تب تلک ان ملاقاتوں سے کوئی فائدہ حاصل نہیں اور نا ہی وہ شیعہ ہمدردیاں حاصل کرسکتے ہیں۔

حماد صدیقی گروپ رئیس ماما ، کاشف ڈیوڈ ، منہاج قاضی اور عدنان صدیقی کاگروپ اسوقت پاک سرزمیں پارٹی کا حصہ ہیں جبکہ انکی سرپرستی رضا ہارون اور دیگر کررہےہیں، یہ تمام افراد کراچی میں سیکٹروں شیعہ جوانوں کےقاتل ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button