پاکستان

شہر اقتدار میں کالعدم جماعتوں کا اجتماع،وزارت داخلہ پھر سوتی رہی

شیعیت نیوز: اسلام آباد میں وزارت داخلہ کی ناک کے نیچے کالعدم جماعتوں کا اجتماع منعقد ہوا، لیکن نا تو انہیں روکا گیا اور نا ہی انہیں کسی  نے تنگ کیا، یہ ہے نیشنل ایکشن پلان پراسکی روح کے مطابق عملداری ۔

اطلاعا ت کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیم حرکتہ الانصار ( انصار الامہ ) کہ سرغنہ فضل الرحمن خلیل کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کےڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالرحمن بن عبداللہ الزید کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ ( اہلسنت والجماعت ) کے مرکزی صدر اورنگزیب فاروقی، مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں ، کالعدم لشکر طیبہ ( جماعۃ الدعوہ) کے امیرحافظ سعیدصاحب سمیت د یگر کالعدم جماعتوں کے رہنماء شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اس کانفرنس میں پاکستان میں آل سعود کہ مفادات کہ تحفظ کو یقینی بنانے اور یمن کہ مظلوم مسلمانوں کہ قتل عام کہ حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی گئی ۔

اس موقع پہ ماتمر عالم اسلامی کہ نمائندہ نے شام و یمن میں آل سعود کہ ایجنڈے کہ دفاع کیلے جماعۃ الدعوہ ، انصار الامہ و سپاہ صحابہ کی جانب سے دہشت گردوں ( کرائے کہ قاتلوں ) کی فراہمی پہ انکا شکریہ ادا کیا۔

دھیان رہے کہ وفاقی دارلحکومت میں کسی سیاسی جماعت سمیت مذہبی جماعت کو بھی جلسہ جلوس کرنے پر مسلم لیگ کی حکومت تنگ کرتی ہے،لیکن اگر کسی کو اجازت ہے تو صرف کالعدم تکفیری جماعتیں بغیر کسی روکاوٹ اپنا پروگرام ترتیب دیتی ہیں ، اس حوالے سے ابھی اگر وفاقی وزیر داخلہ سے پوچھا جائے تو وہ کہیں گے کہ مجھے اسکا علم نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button