کراچی: دشمنانِ قرآن کے ہاتھوں شہید ہونیوالے قاریِ قرآن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
شیعیت نیوز: کراچی میں گذشتہ روز شہید ہونے والے قاری قرآن محمد کاظم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کل رات گلستان جوہر میں کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ (داعش) کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے محمد کاظم کو شہید کردیا تھا، محمد کاظم گلستان جوہر میں طالب علموں کو قرآن کی تعلیم دے کرگھر واپس جارہے تھے۔
انکی نماز جنازہ نمائش چورنگی پر مولانا مرزا یوسف حسین کی زیر اقتداء ادا کی گئی جس میں علماء کرام سمیت مومنین کی بڑی تعداد موجود تھی، اس موقع پر علامہ شبیر میثمی، مولانا علی انور جعفری، مولانا صادق جعفری اور علامہ مبشر حسن بھی موجود تھے۔
مومنین نے نماز جنازہ کے بعد شہر میں بڑھتی ہوئی شیعہ ٹارگیٹ کلنگ پر شدید احتجاج کیا۔ بعداز شہید کو تدفین کے لئے وادی حسین قبرستان لے جایا گیا۔








