ایران نےحج مذاکرات کے لئے وفد کا اعلان کردیا

25 جنوری, 2017 00:00

رپورٹ کے مطابق، حج و زیارت کے امور میں امام خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین سید علی قاضی عسکر کا کہنا ہے کہ حج کے متعلق سعودی حکام سے مذاکرات کار گروہ کے ناموں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

ولی فقیہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ امید ہے سعودی حکام کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکرات کار ٹیم سعودی حکام سے حجاج کے لئے ٹرانسپورٹ، رہائشی انتظامات، میڈیکل اور ثقافتی جیسے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے حج و زیارت کے امور کے سربراہ حمید محمدی کا کہنا ہے: رواں سال ایران سے 80 ہزار سے زائد حجاج مکہ مکرمہ جائیں گے، جس کے لئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے سال سعودی حکام نے اسلامی جمہوری ایران کے حجاج کو حج کرنے سے روک دیا تھا۔

3:53 شام جون 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔