کراچی: 24 جنوری 24 گھنٹے میں سپاہ صحابہ (داعش) کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شیعہ شہید 1 زخمی

24 جنوری, 2017 00:00

شیعیت نیوز: کراچی میں 24 جنوری 2017 کو 24 گھنٹے میں کراچی میں کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ (داعش) نے شیعہ مسلمانوں کو محب وطن پاکستانی ہونے کے جرم میں قتل کرڈالا ۔

شیعیت نیوز کے مطابق گذشتہ روز 24 جنور ی بروز پیر کالعدم دہشتگردجماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے قضبہ کالونی میں پہلے ایک شیعہ مسلمان محمد حسین کو فائرنگ کرکے شہید کیا، ابھی اس شہید کو دفناکر انکے لواحقین اور مومنین وادی حسین (ع) سے واپسی آرہے تھے کہ کلفٹن میں ایف سی کے اہلکار وجاحت حسین بھی تکفیری دہشتگردوں کی بربریت کا نشانہ بنے، وجاحت حسین ایف سی اہلکار تھے اور کلفٹن میں قائم ایرانی سفارت خانے میں پاکستان سیکورٹی اداروں کی ہدایت پر حفاظت کے کاموں پر مامور تھے وہ اپنی ڈیوٹی نبھاکر واپس گھر جارہے تھے کہ راستہ میں تکفیری دہشتگردوں نے ان پر حملہ جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہیں، اس کے بعد ان تکفیری دہشتگردوں نے قاری قرآن کو بھی نہیں چھوڑا اور محمد کاظم کو گلستان جوہر میں شہید کردیا۔

ایک دن میں ان تین شیعہ مسلمانوں کی شہادتوں پر حکومت اور سیکورٹی اداروں کی مجرمانہ خاموشی قابل افسو س ہے۔

دوسری جانب عوام نے سوالات اُٹھائے ہیں کہ جعلی سانحات کہ نام پہ شیعہ مساجد و شخصیات پہ چڑھائی کرنے والے ادارے شیعہ نسل کشی پہ خاموش کیوں دیکھائے دیتے ہیں؟

واضح رہے کہ دو روز قبل ہی پاکستان کے پرامن شیعہ نشین قبائلی علاقہ پاراچنار میں ایک خطرناک دہشتگردنہ حملہ ہوا تھا جس میں 25 شیعہ مسلمان شہید ہوئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔

پاراچنار اور کراچی میں ہونے والی دہشتگردی اس جانب اشارہ کررہی ہے کہ سعودی سفیر کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرگرمیاں کارگر ثابت ہورہی ہے۔

3:21 صبح مئی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔