پاکستان

ریاست مخالف تحریک چلانے والا غدار مولوی عبدالعزیر تمام کیسس سے باعزت بری

شیعیت نیوز:  اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز کے خلاف آخری مقدمے کا بھی فیصلہ سنا دیا۔ این جی او کے کارکن جبران ناصر کی جانب سے مولانا عبدالعزیز کے خلاف دفعہ 506ب کے تحت درج مقدمے میں بری کردیے گئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ محمد نصیرالدین نے این جی او کے کارکن جبران ناصر کی جانب سے مولانا عبدالعزیز کے خلاف دفعہ 506ب کے تحت درج مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے مدعی مقدمہ جبران ناصر کی جانب سے مولانا عبدالعزیز پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ مدعی مقدمہ دوران تفتیش پولیس کو مولانا عبدالعزیز کے خلاف کوئ ثبوت فراہم نہیں کر سکے۔ پولیس مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ خارج کرے، جبران ناصر و دیگر نے خطیب لال مسجد کے خلاف مقدمہ 19 دسمبر 2014ء کو تھانہ آبپارہ میں درج کرایا تھا۔ جبران ناصر و دیگر نے مولانا عبدالعزیز پر الزام عائد کیا تھا کہ سول سوسائٹی سانحہ اے پی ایس کے خلاف لال مسجد کے سامنے مظاہرہ کر رہے تھے کہ خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز لال مسجد سے باہر آۓ اور مظاہرین کو سنگین نتائج کی دھمکی دیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مولانا عبدالعزیز پر الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ مولانا عبدالعزیز کے خلاف اب کوئی مقدمہ عدالت میں زیر سماعت نہیں رہا۔ مولانا عبدالعزیز تمام مقدمات سے بری ہو گئے۔

واضح رہے کہ مولانا عبدالعزیز اور انکے بھائی نے پاکستان سے بغاوت کا اعلان کیا تھا جسکے خلاف جنرل پرویز مشرف کی سربراہی میں لال مسجد و اطراف میں فوجی آپریشن کیا گیا، دوسری جانب مولانا عبدالعزیز نے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی جبکہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنے والے طالبان دہشتگردوں کی حمایت کرنے جیسے جرم کا بھی ارتکاب کیا، یہ سب مولانا عبدالعزیز وفاقی وزیر داخلہ کی ناک کے نیچے کرتے رہے ہیں تاہم انہیں کبھی کوئی خراش تک نہیں آئی لیکن انسانی حقوق اور پاکستان میں آزادی اظہار رائے کی با ت کرنے والے او ر تکفیری دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے کوشاں سلمان حیدر اور ثمر عباس کو گرفتار کرلیا گیا، جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ان دہشتگردوں کی سہولت کار ی کررہی ہے ، اور ہر اُس مخالف آواز جو اِن دہشتگردوں کے خلاف بلند ہوگی اُسے جبراً کچلنے کی حامی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button