یمن

یمن میں سعودی بمبار ی سے ۱۰ ہزار شہری شہیدجبکہ ۴۰ ہزار زخمی ہوئے، اقوام متحدہ

شیعیت نیوز: یمن کیلئے اقوام متحدہ کے انسانیت کی امداد سے متعلق ادارے کے انچارج نے بتایا ہے کہ آل سعود کے جنگی اتحاد کے حملوں کے نتیجہ میں اب تک 10 ہزار عام شہری شہید اور 40 ہزار سے زائد شدید زخمی ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کیلئے اقوام متحدہ کے انسانیت امداد سے متعلق ادارے کے دفتر کے انچارج جیمی میک گولڈرک نے بتایا ہےکہ سعودی عرب کی جانب سے یمن پر مسلط شدہ جنگ کی وجہ سے اب تک 10 ہزار عام شہری جاں بحق اور 40 ہزار سے زائد شدید زخمی کردیے گئے ہیں۔

انسانیت کی امداد سے متعلق ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مذکورہ تعداد یمن کے ہسپتالوں کی طرف سے جاری کردہ ہے جبکہ حقیقی اعداد وشماراس سے کہیں زیادہ ہوسکتے ہیں ۔

اقوام متحدہ کےادارے نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اب یمن میں فوری طور پر جنگ بندی کی ضرورت ہے اوریمن کی عوام مزید جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اس امدادی ادارے کے دفتر سے وابستہ حکام کی جانب سے پہلی بار اتنی بڑی شہادتوں کا اعتراف کااعلان کیا گیاہے، حالانکہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس سے قبل 4 ہزار 200 عام شہریوں کی شہادت کی خبر دی جاتی رہی ہے۔

آل سعود نے 2015 میں یمن کے خلاف فوجی اتحاد قائم کرکے حملوں کا آغاز کردیا تھا جو اب تک جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button