عراق

عراق: داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف مزید کامیابیاں

کرد ملیشیا نے دریائے دجلہ کے مشرقی علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے اور اب اس دریا کے دوسری طرف دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ موصل کے شمال مشرقی مضافاتی علاقوں میں عراق کے سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائیاں اور پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بعض علاقوں میں شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ کی جانب سے عراق کے سیکورٹی اہلکاروں کی پیش قدمی روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے جس کے لئے وہ ہر طرح کے حربے استعمال کر رہا ہے۔

موصل کے مختلف علاقوں میں حاصل ہونے والی حالیہ کامیابیوں کے بعد داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عراق کے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے تیزی کے ساتھ پیش قدمی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب موصل کے مغربی علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کا محاصرہ تنگ تر ہوتا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button