دنیا

مراکش میں حجاب کی تیاری اورفروخت پرپابندی عائد کردی گئی

موروکو(مانیٹرنگ ڈیسک )مراکش میں حجاب کی تیاری اورفروخت پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔مراکش کے مقامی میڈیا کے مطابق ،حکومت کی جانب سے برقعے کی فروخت ، پیداوار اور درآمد پر پابندی لگا دی گئی ہے ،پابندی کے حوالے سے حکومت نے ریٹیلرز کو خطوط ارسال کر دئیے ہیں ۔خطوط میں کہا گیا ہے کہ 48گھنٹوں میں برقعوں کا تمام تراسٹاک ختم کردیں، بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔
حکام کے مطابق ،برقعے پرپابندی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرلگائی گئی ہے، اس حوالے سے وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر برقعوں کو کارروائیوں کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔مراکش نیشنل آبزرویٹری فارہیومن ڈویلپمنٹ نے حکومت کے اس فیصلے کو خواتین کی آزادی اظہار کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button