پاکستان

اسلام آباد: سول سوسائٹی کے شیعہ رہنما ء ثمر عباس بھی سعودی دباو پر اغوا

شیعیت نیوز: پاکستان میں انسانی حقوق اور ملک میں سعودی عرب کی غیر قانونی مداخلت کے  خلاف آواز بلند کرنا جرم بن گیا ہے، گذشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا اور سول سوسائٹی کے پلٹ فارم آزادی اظہار رائے کرنے والے کئی کارکناں لاپتہ ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سول سوسائٹی کے شیعہ رہنما ء ثمر عباس بھی اسلام آباد سے لاپتہ ہیں، انکے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ ثمر عباس سے 7 جنوری سے رابط نہیں ہوا ہے   خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں سعودی ایما پر اغوا کیا گیا ہے کیونکہ وہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں  کے ساتھ ساتھ  سعودی مداخلت کے خلاف بھی آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

اس سے قبل دائیں بازو کے  سلمان حیدر سمیت 9 سے زائد سوشل میڈیا اور انسانی حقوق کے کارکناں لاپتہ  ہوچکے ہیں، جنکا ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگا یا جاسکا ہے۔

پاکستان صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکناں کے لئے خطرناک ملک ثابت ہوتا جارہا ہے جہاں پر مسلم لیگ کی حکومت سعودی عرب کی طرح بادشاہی قانوں نافذ کرنے کی کوشیش کررہی ہے،جسکا مقصد حکومت اور سعودی عرب کی غلط پالیسوں کے خلاف بولنے والوں کی آواز کو دبانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button