پاکستان

سعودی عسکری الائنس متنازعہ ہے اور اسے مسلم دنیا کی مکمل حمایت حاصل نہیں، طلعت مسعود

شیعیت نیوز: ممتاز سیاسی تجزیہ نگار اور عالمی امورکے ماہر طلعت مسعود نےسعودی قیادت میں بننے والے داعش مخالف اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ اتحاد ایک متنازعہ اتحاد ہے اور اسے مسلم دنیا کی مکمل حمایت حاصل نہیں ۔ ایرانی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں عالمی امور کے پاکستانی ماہر’طلعت مسعود’ پاکستان کے ایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگار اور عالمی امورکے ماہر نےسعودی قیادت میں بننے والے داعش مخالف اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد ایک متنازعہ اتحاد ہے اور اسے مسلم دنیا کی مکمل حمایت حاصل نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد سعودی عرب جو یمن میں عام شہریوں کا قتل عام کررہا ہے اور جس کے اپنے مفادات ہیں کی حمایت کررہاہے، بہت سے ممالک سعودی کی حمایت کر رہے ہیں لیکن بہت سے ممالک ایسے بھی ہیں جو یمن پر سعودی جارحیت کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے نام نہادداعش مخالف سعودی اتحاد میں سابق پاکستانی فوجیوں کی شمولیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب یمن جنگ پر مسلم ممالک اتفاق رائے نہیں ہے اس ملک میں کسی بھی فوجی آپریشن میں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ یہ اتحاد اہم علاقائی ممالک کے بغیر اپنے اہداف پورے نہیں کرسکتا بلکہ یہ ایک دوسرے کے خلاف اتحاد میں تبدیل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے 34 اسلامی ممالک پرمشتمل فوجی اتحاد کے قیام کا اعلان کیاتھا لیکن یمن کے خلاف سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم پہلے اتحاد کو یمن میں زبردست شکست اور ناکامی کا سامنا ہے اور دوسری طرف سعودی عرب خود داعش دہشت گردوں کی سرپرستی اور انھیں بڑے پیمانے پر ہتھیار فراہم کرتارہاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button