برطانوی محکمہ داخلہ نے کالعدم سپاہ صحابہ کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا
شیعیت نیوز: پاکستانی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی محکمہ داخلہ نے عالمی دہشتگرد تنظیموں کے حوالے سے جاری فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کی کالعدم سپاہ صحابہ اور بلوچ لبریشن آرمی بھی شامل ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اس فہرست میں کالعدم سپاہ صحابہ اور بلوچ لبریشن آرمی کو بھی شامل کیاگیا ہے،برطانوی محکمہ داخلہ نے سپاہ صحابہ اور اہلسنت و الجماعت دونوں ناموں کو دہشتگردی کی فہرست میں شامل کیا ہے، برطانوی محکمہ داخلہ کے مطابق اہلسنت و الجماعت دراصل کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کا دوسرا نام ہے اس لئے اسے شامل کیا گیا۔
دھیاں رہے کہ برطانوی محکمہ داخلہ نے جس تنظیم کو عالمی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا ہے ،اس دہشتگرد تنظیم کے سربراہ سے پاکستانی وزیر داخلہ ملاقات کرتے ہیں، دوسری جانب اس تنظیم کے دہشتگردوں کی گرفتاری کو بلینس کرنے کے لئے ریاستی ادارے شیعہ مسلمانوں کو بلاجواز گرفتار کررہے ہیں۔کیا یہ انصاف ہے؟