سعودی عرب

شہید آیت اللہ باقر النمر کی پہلی برسی پر سعودی شہریوں کی جانب سے حکومت مخالف مظاہرہ

العوامیہ اور القطیف کے سعودی شیعہ مسلمانوں نے شہید آیت اللہ باقر النمر کی مظلومانہ شہادت کی پہلی برسی پر احتجاجی مظاہرہ کرکے آل سعود کی ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت کی اور اپنے شہید مذہبی رہنما کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعلان کیا – مظاہرین اپنے ہاتھوں میں شہید آیت اللہ باقر النمر کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اور سعودی حکومت سے مطالبہ کررہے تھے کہ وہ ان شہدا کے جنازوں کو جوابھی تک لواحقین کے حوالے نہیں کئے گئے ہیں جلد سے جلد لواحقین کے حوالے کردے – سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں نے بھی شہید آیت اللہ شیخ باقر النمر کی شہادت کی پہلی برسی پر ایسے نعروں کو عام کیا جن میں کہا گیا ہے کہ شہید آیت اللہ النمر کے خون کا بدلہ لے کر رہیں گے – واضح رہے کہ سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے جولائی دوہزار بارہ میں سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر پر قاتلانہ حملہ کرکے انہیں زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد پندرہ اکتوبر دوہزار پندرہ کو سعودی حکومت کی نمائشی عدالت نے انہیں بے بنیاد الزامات کے تحت پھانسی کی سزا سنائی تھی – اور پھر سعودی حکومت نے دوجنوری دوہزار سولہ کو آیت اللہ شیخ باقرالنمر کو بے دردی کے ساتھ شہید کردیا – سعود ی عرب کی اس ریاستی دہشت گردی کی علاقائی اور عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی تھی – شہید آیت اللہ باقر النمر ملک میں غربت کے خاتمے، سبھی سعودی شہریوں کے لئے مساوی حقوق اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کرتے تھے –

متعلقہ مضامین

Back to top button