مقبوضہ فلسطین

اسرائیل نے جنگ مسلط کی تو اسےعبرتناک سبق سکھائیں گے، حماس

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے جنگیں تحریک آزادی کا حصہ ہوتی ہیں اورفلسطینی قوم صہیونی قوم کی مسلط کردہ جنگوں اور ان کی ہولناکیوں سے خوف زدہ نہیں کیونکہ اب بھی اگر غاصب دشمن نے جنگ مسلط کی تو اسے نہ بھولنے والا سبق سکھائیں گے۔اس عزم کا اظہار دسمبر 2008 ا میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی میں مسلط کی گئی صہیونی جنگ کے آٹھ برس مکمل ہونے پر حماس جاری کردہ خصوصی پیغام میں کیاگیا ہے کہ حماس مسلح مزاحمت تحریک آزادی کا ہراول دستہ ہے اور آزادی کی جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک فلسطین کے چپے چپے کوقابض صہیونیوں کے قبضہ سے آزاد نہیں کرالیا جاتا۔

پیغام میں مزیدکہا گیا ہے کہ ارض فلسطین پرصہیونی ریاست کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔صہیونی ریاست غزہ پٹی میں جارحیت مسلط کرنے کے اپنے مذموم اہداف میں ہر بار ناکام رہی ہے اورآئندہ بھی دشمن کو منہ کی کھانی پڑے گی کیونکہ حماس کے جانثاراورفلسطینی قوم کا بچہ بچہ مجاھد آزادی بن کر دشمن کے خلاف ہر محاذ پر جنگ لڑے گا اورمحاذ جنگ میں دشمن کو نہ بھولنے والا سبق یاد دلائیں گے۔
حماس کی جانب سے کہا گیاہے کہ ہمیں جنگ میں کوئی جلدی نہیں اور نہ ہی ہم جنگ میں پہل کرتے ہیں مگر جب صہیونی دشمن فلسطینی قوم کا خون بہانے کا تہیہ کرلے تو قوم کے نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ دفاع کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اس لیے فلسطینی مجاھدین اور پوری قوم دفاع سے غافل نہیں ہیں۔۔
واضح رہے کہ صہیونی ریاست نے دسمبر 2008 اور جنوری 2009 کے دوران فلسطین کے علاقے غزہ پٹی پر جنگ مسلط کی تھی اور23 دن تک جاری رہنے والی اس جنگ میں 1500 فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button