پاکستان

سانحہ صفورا و سبین محمود کے قتل سمیت متعدد دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 8 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے 3 دہشت گردوں کی سزائے قید کی بھی توثیق کی۔ سزا پانے والے دہشت گرد سانحہ صفورا اور سبین محمود کے قتل میں ملوث تھے۔ دہشت گرد چینی انجینئرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے بھی ملوث تھے۔ مجموعی طور پر یہ دہشت گرد 90 افراد کو ہلاک اور 99 کو حملے کرکے زخمی کرنے میں ملوث تھے، جبکہ ان کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button