پاکستان

وزیر داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نا ہونے کا اعتراف کرلیا

شیعیت نیوز: وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں پیشرفت سے متعلق تیار کی گئی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ اب تک دہشتگردوں کی مالی معاونت روکی جاسکی اور نہ ہی کالعدم جماعتوں کو کام کرنے سے روکا جا سکا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دس برسوں کے مقابلے میں دو ہزار سولہ میں دہشتگردی کے کم واقعات ہوئے۔ کراچی کے شہریوں کیلئے یہ سال امن کا سال رہا۔ وزارت داخلہ نے 2016ء میں نیشنل ایکشن پر عملدرآمد میں پیش رفت اور انسداد دہشتگردی کیلئے کئے گئے اقدامات سے متعلق رپورٹ تیار کر لی۔ رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ 2016ء میں بھی نیشنل ایکشن پلان کے چار نکات پر عمل درآمد سست روی کا شکار رہا۔ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکی جا سکی نہ کالعدم تنظیموں کو نام بدل کر کام کرنے سے روکا گیا حتی فاٹا ریفارمز اور بلوچستان میں مفاہمتی عمل پر بھی کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

رپورٹ کے مطابق دو ہزار سولہ کے دوران کراچی میں امن و امان کی فضا قائم رہی۔ دہشتگردی کے واقعات میں 50 فیصد، ٹارگٹ کلنگ میں 69 فیصد جبکہ قتل کے واقعات میں 50 فیصد کمی آئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس 890 دہشتگردوں اور 69 ہزار 179 جرائم پیشہ افراد کو پکڑا گیا۔ 10 ہزار 426 اشتہاری بھی پکڑے گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مختلف اقسام کے 16 ہزار 304 ہتھیار برآمد کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button