مقبوضہ فلسطین

حماس کا شام کی پشت میں خنجر

فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے اعلی رکن محمود الزہار نے حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل اور اسماعیل ہنیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خالد مشعل اور اسماعیل ہنیہ نے شام کی پشت میں خنجر گھونپا جبکہ شام نے اسرائيل کے خلاف قدم قدم پر حماس کی مدد کی تھی۔

اس نے کہا کہ حماس نے شام کو ترک کرکے بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیا جس کے اصلی ذمہ دار خالد مشعل ہیں۔ محمود الزہار نے کہا کہ خالد مشعل اور اسماعیل ہنیہ دونوں کا قطری حکام سے قریبی رابطہ ہے۔ اس نے کہا کہ ہم کبھی بھی شام کی مدد اور حمایت کو فراموش نہیں کرسکتے شام ہمیشہ حماس اور دیگر فلسطینی تنظیموں کا سچا حامی رہا ہے۔ محمود الزہار نے کہا کہ حماس نے شام کے ساتھ خیانت کی اور اس خیانت میں حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل اور اسماعیل ہنیہ کا اہم کردار ہے جنھوں نے شام کی پشت میں خنجر گھونپنے کے سلسلے میں غیر علاقائی اور امریکہ نواز عربوں کا ساتھ دیا۔ محمود الزہار نے کہا کہ شام میں ایران کی موجودگي بہت ضروری ہے اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ ایران اسلامی اور فلسطینی تنظیموں کا سچا دوست اور حامی ملک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button