مشرق وسطی

حلب میں غیر ملکی دہشت گردوں کو شکست فاش ہوئی: شامی مفتی حسون

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے ممتاز مفتی علامہ بدرالدین حسون نے حلب شہر میں شامی فوج کی کامیابی کو دمشق اور اس کے اتحادیوں کی عظیم الشان فتح قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حلب میں دوسرے ملکوں سے آئے دہشت گردوں کو شکست فاش سے دوچار کیا گیا ہے۔ مفتی حسون نے کہا کہ حلب پر شام کی حامی قوتوں کا قبضہ بیرون ملک سے آئے دہشت گردوں کی شکست ہے۔ یہ دہشت گرد دوسرے ملکوں سے اہل شام کو قتل کرنے کے لیے آئے تھے۔ شام کے مفتی نے حلب پر اسدی فوج کے قبضے میں معاونت کرنے پر ایرانی حکومت اور فوج کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
مفتی حسون نے یہ بھی کہا کہ حلب سے نقل مکانی کرنے والوں میں وہ لوگ بھی ہیں جو شامی قوم کے قتل عام کے لیے دوسرے ملکوں سے آئے تھے۔ واضح رہے کہ شامی فوج نے اتحادیوں کی مدد سے حلب شہر کو دہشتگردوں سے آزاد کرایا تھا جس کے بعد باغیوں اور فوج میں ایک معاہدے کے تحت عام شہریوں کے انخلا کا انجام پایا تھا۔ شامی اپوزیشن جو مختلف دہشتگردوں کا مجموعہ ہے نے اس معاہدے کی کئی دفعہ خلاف ورزی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button