مشرق وسطی

شمالی شام میں ترک فوج کی کارروائیاں

شمالی شام میں ترک فوج کی کارروائی جاری ہے اور اس کارروائی کے دائرے میں فری سیرین آرمی نے الباب حلب شاہراہ پر قبضہ کر لیا ہے۔

ترک فوج کے اعلان کے مطابق ترک فضائیہ نے  الباب کے علاقے میں داعش کے اڑتالیس ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ ادھر الباب میں ترک فوج کی ایک گاڑی کے راستے میں ہونے والے ایک دھماکے میں چار ترک فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شام کے حکام نے اپنے ملک میں ترک فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انقرہ، داعش کے نشانہ بنانے کے بہانے کرد گروہوں خاص طور سے ترک مخالف کردوں کو اپنے حملے کا نشانہ بناتا ہے۔

شام میں داعش کے ٹھکانوں پر ترک فوج کے حملے کا ایسی حالت میں دعوی کیا گا ہے کہ روس اور شامی ذرائع کی جانب سے جاری کردہ ایسی کافی دستاویزات موجود ہیں کہ جن سے صاف ظاہر ہے کہ ترکی، داعش گروہ کی حمایت کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button