مشرق وسطی

مصر ہی سعودی عرب کو بچاسکتا ہے!وکی لیکس

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وکی لیکس کے انکشافات کے مطابق کچھ سالوں پہلے جب سعودی سفارتخانہ تہران میں سرگرم تھا سعودی عرب نے ایران کے داخلی مسائل میں مداخلت کا منصوبہ بنایا تھا۔مذکورہ انکشاف میں بتایا گیا کہ تہران میں سعودی سفارتخانے نے ایران کے سیاسی، معاشی، مذہبی اور سماجی نقائص کی نشاندہی کرلی تھی۔ اس کا پورا منصوبہ تھا کہ ان نقائص سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران کی اندرونی سلامتی کو نقصان پہنچایا جائے۔
اسی تناظر میں سعودی عرب کے بعض داخلی و خارجی امور کو دیکھا جاسکتا ہے۔ امریکہ اور عرب ممالک کے ساتھ کانفرنسز کا انعقاد، اسرائیل سے تعلقات میں توسیع اور ایرانی مخالفین کی مالی حمایت بھی اسی زمرے میں شامل ہے۔ سعودی عرب اسی سیاست کے تحت ایران کے خلاف کارروائیاں انجام دے رہا ہے۔
لیکن چونکہ سعودی عرب نے عربوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے اور اس کے مغربی و امریکی حامیوں نے بھی اس کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا ہے اس لیے اس طرح ایران کے خلاف اس کی سیاست بازی اسے شکست سے دوچار کرسکتی ہے۔ ایسے بحرانی حالات میں مصر ہی وہ واحد ملک ہے جو اس کی مدد کرسکتا ہے۔ انہیں ضرورت ہے السیسی ان کی مدد کریں اور آل سعود کی عزت و آبرو کو دوبارہ بحال کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button