دنیا

جنرل قاسم سلیمانی سے سعودی عرب کی دشمنی کیوں؟

جرمنی کے ایک اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگيڈ کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تاریخی اور بے مثال کردار ادا کیا ہے. یہی بڑی وجہ ہے کہ سعودی عرب جنرل سلیمانی کے خلاف آگ بگولہ ہوکر برہمی کا اظہار کرتا ہے اور ان کے خلاف میڈیا پر پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔
جرمن اخبار کے مطابق میجر جنرل سلیمانی اعلیٰ سیاسی اور فوجی مہارت رکھتے ہیں اور انھوں نے شام و عراق میں دہشت گردوں کی کمر توڑنے میں تاریخی اور بے مثال کردار ادا کیا ہے۔جرمن اخبار لکھتا ہے کہ جنرل سلیمانی موصل میں عراقی فوجی آپریشن میں بھی بہترین کردار ادا کررہے ہیں ۔حلب آپریشن میں انھیں طوفان کے عنوان سے یاد کیا جارہا ہے۔ اخبار کے مطابق حلب آزاد ہونے کے بعد یہ تاریخی کارنامہ ان کی زندگی میں ثبت ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button