پاکستان

آج یوم ولادت حضرت محمد مصطفیٰ ؐ و امام جعفر صادق ؑ ہے، ملک بھر میں خصوصی محافل ہونگی

آج یوم ولادت حضرت محمد مصطفیٰ ؐ و امام جعفر صادق ؑ ہے، ملک بھر میں خصوصی محافل ہونگی

شیعیت نیوز: آج ملک بھر میں ۱۷ ربیع الاول جشن ولادت باسعاد ت حضرت محمد مصطفیٰ (ص) و امام جعفر صادق (ع) کی مناسبت سے محافل اور میلاد کا اہتمام کیا جائے گا۔

شیعیت نیوز کے نمائندہ کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں میں خصوصی تقریب منعقد ہونگی جسمیں علماء کرام و نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت و امامت میں نذرانہ عقید ت پیش کریں گے، ان محافل میں شیعہ و سنی دونوں مکاتب فکر کے علماء کرام شرکت کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں گذشتہ روز جشن میلاد صادقین ؑ و ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ایرانی کونسل خانہ کی جانب سے ایک کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں پاکستان کی شیعہ قیادتوں علامہ ساجد علی نقوی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے علاوہ جماعت اسلامی کے رہنما ء جناب لیاقت بلوچ نے شرکت کی اور سیرت محمد (ص) پر نظر ڈالی، مقررین نے اتحاد امت پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔

کراچی سے شیعیت نیوز کے نمائندہ کے مطابق گذشتہ شب سے ہی جشن میلاد صادقین علیہ سلام کے سلسلہ میں محافل، میلاد، کانفرنس اور جلوس کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ شب کراچی کے مختلف علاقوں انچولی، جعفرطیار، رضویہ اور دیگر جگہوں پر جلوس ولاء برآمد ہوئے جس میں شرکاء نے سرکار دوعالم حضرت محمد مصظفی (ص) کےجھنڈے بلند کیئے ہوئے تھے اور نعتیں پڑھتے جارہے تھے۔

آج کراچی کے نشترپارک میں بعد نماز مغربین مرکزی محفل منعقد ہوگی جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور نعت خواں حضرات شرکت کریں گے۔

دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں میں بھی ولادت حضرت محمد (ص) اور امام جعفر صادق (ص) کی مناسبت سے میلاد و محافل کا سلسلہ جاری ہے اور عوام خوشیاں منارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button