پاکستان

اسلام آباد: ایرانی کونسل خانہ کے تحت میلاد النبی کانفرنس کا اہتمام،شیعہ سنی علماء کی شرکت

شیعیت نیوز: اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارتخانے کے تحت مقامی ہوٹل میں میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہان سمیت جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے بھی شرکت کی۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارتخانے کے تحت مقامی ہوٹل میں ہفتہ وحدت بمناسبت عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا ، جس میں شیعہ و سنی علماٗء کرام نے شرکت کی۔

کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت سمیت ایرانی کونسل جنرل نے خطاب کیا اور سیرت نبوی(ص) پر روشی ڈالی مقررین نے ملک پاکستان میں اتحاد بین المسلمین پر زور دیا ۔

کانفر نس کے اختتام پر ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے اس موقع پر شرکت کرنے والے مختلف مکاتب فکر کے علماء کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ انقلاب اسلامی کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی ؒ نے 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا تھا تاکہ پیغمبر اسلام (ص) کی ذات مقدس کو محور بناکر مسلمانوں کے درمیاں اتحاد و اتفاق کی فضا ء کو قائم کیا جاسکے، آج پوری دنیا میں مسلمان ان ایام میں امام خمینی ؒ کے فرمان پر ہفتہ وحدت مناتے ہیں شیعہ و سنی ایک دوسرے کے میلاد و کانفرنس میں شریک ہوتے ہیں اور اتحادو یکجہتی پر گفتگو کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button