مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی میزائل شکن پروگرام کے لیے 600 ملین ڈالر کی امریکی امداد

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک )اسرائیلی اخبارات کے مطابق امریکی کانگریس نے حال ہی میں اسرائیل کے اضافی دفاعی بجٹ کی منظوری دی ہے۔ اس بل کے تحت امریکی حکومت اسرائیل کو میزائل شکن نظام’آئرن ڈوم‘ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 600 ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔
گذشتہ جمعرات اور جمعہ کے ایام میں امریکی کانگریس میں اسرائیل کے لیے اضافی دفاعی بجٹ کا بل پیش کیا گیا تھا۔ کانگریس نے مختصر بحث کے بعد اسرائیل کو 600 ملین ڈالر کی رقم ادا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔یہ رقم اسرائیلی ریاست کو فلسطینیوں کے راکٹ شکن نظام ’آئرن ڈوم‘ کو بہتر بنانے کے لیے ادا کی جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کے راکٹ حملوں سے خطرات لاحق ہیں۔ سنہ 2014ء کی جنگ کے دوران بھی فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے اسرائیلی کالونیوں پر سیکڑوں راکٹ فائر کیے گئے تھے۔ ’آئرن ڈوم‘ فلسطینیوں کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے دیسی ساختہ راکٹوں کو فضاء میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل اور امریکا کے درمیان 14 ستمبر کو ایک سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے جس میں امریکا نے اسرائیل کو اگلے دس سال کے دوران دفاعی ضروریات کی مد میں 38 ارب ڈالر کی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔حال ہی میں 28 نومبر کو اسرائیلی کابینہ نے امریکا سے 17’ایف 35‘ جنگی طیارے اور 33 دوسرسے لڑاکا طیارے خرید کرنے کی منظوری دی تھی

متعلقہ مضامین

Back to top button