یمن

صنعا کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے مسلسل بمباری

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران یمن کے دارالحکومت صنعا کے رہائشی علاقوں پر پچّیس بار وحشیانہ بمباری کی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں وادی سر پر تیرہ بار، بنی مطر پر سات بار، ایوان صدارت پر تین بار اور سبعین اسکوائر پر دو بار بمباری کی۔ سبعین اسکوائر پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں کم از کم دو عام شہری شہید ہوئے۔ سبعین اسکوائر پر ایسے وقت میں حملہ کیا گیا جب اتوار کے روز اس اسکوائر پر جشن عید میلادالنبی منایا جا رہا تھا – یمنی ماہر اسماعیل المحاقری نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش اور القاعدہ، جنوبی یمن میں سعودی عرب کی پالیسیوں پر عمل کر رہے ہیں۔ یمن کے اس ماہر کے بقول یمن میں سلفی گروہوں کے لئے متحدہ عرب امارات کی حمایت کے زیرسایہ اس ملک میں وہابی گروہوں کے بانی حیثیت سے سعودی عرب بھی گذشتہ دسیوں برسوں سے یمن میں القاعدہ کی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button