پاکستان

کراچی : حسا س اداروں کی بروقت اطلاع نے CTD کےدرجنوں افسران واہلکارکی جان بچالی

شیعیت نیوز: اطلاعات کے مطابق کراچی میں گرفتار دھشتگردوں کی اطلاع پر چھاپے کے لئے جانے والے سی ٹی ڈی کے افسران واہلکاروں کے آنے کی پیشگی اطلاع پر ملزمان نے مورچہ بندی کرلی تھی اس موقع پر حساس اداروں نے بروقت اطلاع دیدکر اہلکاروں کو روک لیا، تفصیلا ت کے مطابق چھاپے کے دوران لوکیٹر آپریٹر نے بذریعہ ٹیلیفون ملزمان کو اطلاع فراہم کی،جس سےدہشتگرد پہلے سے مورچہ بند ہوگئے تھے،حساس اداروں نے بروقت اطلاع سی ٹی ڈی افسران کو دی جس کے باعث اہلکاروں کو روک لیا گیا، دھشتگردوں کو پیشگی اطلاع دینے والے اسپیشل برانچ کے لوکیٹر آپریٹر عرفان کو حراست میں لے کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دھشتگردوں کے سہولت کار آپریٹر عرفان نے خودکشی کی کوشش بھی کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button