مشرق وسطی

بحرین کے دسیوں سیاسی رہنما آل خلیفہ حکومت کی بیس جیلوں میں قید ہیں

بحرین کے ایک سیاسی اور سماجی رہنما حسین الجمری نے منامہ میں فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آ ل خلیفہ حکومت کی بیس الگ الگ جیلوں میں دسیوں سیاسی رہنما قید ہیں- ان کا کہنا تھا کہ شاہی حکومت کے کارندے جیلوں میں بند ان سیاسی رہنماؤں کو زد وکوب کرتے اورانہیں ایذائیں دیتے ہیں – بحرین کے سیاسی رہنما حسین الجمری کا کہنا تھا کہ بعض خاتون سیاسی رہنما اور کارکن تو آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں شدید ایذا رسانیوں کی بنا پر شہید ہوگئی ہیں – انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ آل خلیفہ حکومت منصوبہ بند طریقے سے بحرینی عوام کے خلاف انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کررہی ہے کہا کہ شاہی حکومت بحرین کے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر کھڑے ہونے کے جرم میں بھی لوگوں کو گرفتار کرکے انہیں ایذائیں دے رہی ہے – واضح رہے کہ شاہی حکومت نے بزرگ مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کردی ہے اور انہیں ان کے گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے – اس کے علاوہ شیخ عبدالخلیل مقداد ، شیخ علی سلمان ، شیخ محمد حبیب المقداد ، شیخ میرزا محروس اور شیخ سعید النوری جیسے علما کو بھی آل خلیفہ حکومت نے جیلوں میں بند کررکھا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button