اہم ترین خبریںمشرق وسطی

مزاحمت سے شام کو علاقے میں خاص مقام حاصل ہوا : رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کو شام کے صدر جناب بشار اسد اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں مزاحمت کو شام کا نمایاں تشخص بتایا اور کہا کہ خطے میں شام کی خاص پوزیشن بھی اس نمایاں تشخص کی وجہ سے ہے اور اس اہم خصوصیت کو باقی رہنا چاہیے۔

شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کو شام کے صدر جناب بشار اسد اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مزاحمت کو شام کا نمایاں تشخص بتایا اور کہا کہ خطے میں شام کی خاص پوزیشن بھی اس نمایاں تشخص کی وجہ سے ہے اور اس اہم خصوصیت کو باقی رہنا چاہیے۔

انھوں نے ایرانی قوم کو تعزیت پیش کرنے کے لیے جناب بشار اسد کی تہران آمد کا شکریہ ادا کیا۔

ایران اور شام کے تعلقات کو استحکام عطا کرنے میں مرحوم صدر جناب رئيسی کے نمایاں کردار کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ جناب امیر عبداللہیان بھی اس سلسلے میں خصوصی توجہ کے حامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین صرف مذاکرات سے آزاد نہیں ہوگا : شیخ نعیم قاسم

آيت اللہ خامنہ ای نے جناب بشار اسد کی مضبوط استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سبھی کو شام کی حکومت کے خصوصی امتیاز یعنی مزاحمت کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھنا چاہیے۔

انھوں نے ایران اور شام پر امریکا اور یورپ کے سیاسی و معاشی دباؤ کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ہمیں اپنا آپسی تعاون بڑھا کر اور اسے منظم بنا کر ان حالات سے گزر جانا چاہیے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ آپ کی گفتگو میں کئي اہم نکات تھے لیکن ایک نکتہ میرے لیے زیادہ اہم تھا اور وہ نکتہ یہ ہے کہ آپ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ "ہم جتنا پیچھے ہٹیں گے، فریق مقابل آگے بڑھے گا”۔

اس بات میں کوئي شک نہیں ہے اور یہ، پچھلے چالیس سال سے ہمارا نعرہ اور عقیدہ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button