پاکستان

چترال: پی آئی اے 661 طیارے کو حادثہ، طیارے پر جنید جمشید سمیت 40 لوگ سوار تھے

شیعیت نیوز : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جہاز کے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی۔

ترجمان پی آئی اے نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی کے 661 میں 40 سے زائد افراد سوار تھے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق، معلومات حاصل کرنے کے لیے ان نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے،

021-99044376  021-99044394  021-99044890

اطلاعات کے مطابق، پاکستان کی نامور شخصیت جنید جمشید بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ طیارے میں سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پہنچنے سے کچھ پہلے اے ٹی آر طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوا۔

4f298a49-2166-4da6-a49c-b28f9f8cf83a.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button