کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد ایم پی اے کو مولانا فضل الرحمن کا شیلٹر دینے کا امکان

05 دسمبر, 2016 00:00

مولانا فضل الرحمن  کی کالعدم جماعت سپاہ صحابہ و اہل سنت والجماعت کے سر غنہ احمد لدھیانوی اور دہشتگرد ایم پی اے مسرور جھنگوی، وفاق المدارس عربیہ کے حنیف جالندھری و دیگر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کالعدم جماعت کے دہشت گرد مسرور جھنگوی کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کا شیلٹر دینے کے امکان کا جائزہ لیا گیا اور اطلاعات کے مطابق معاملات طے پاگئے ہیں اور کسی وقت بھی دہشت گرد مسرور جھنگوی کو شیلٹر فراہم کیا جا سکتا ہے۔

 جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے ماضی میں بھی کالعدم و دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کو شیلٹر فراہم کیا جاتا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کالعدم جماعت سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے دہشت گرد مسرور جھنگوی  جھنگ میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخابات میں کالعدم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی غنڈہ گردی ، جمعیت علمائے اسلام (ف) وفاق المدارس العربیہ  کی جانب سے فراہم کی جانیوالی سپورٹ کی بدولت الیکشن میں جیتنے اور آئین پاکستان کو اپنے پیروں تلے روندنے کے بعد ، مختلف شعبہ  ہائے زندگی کے افراد کی جانب سے عدالت میں کامیابی کو چیلنج کئے جانے کے ڈر سے شیلٹر حاصل کرنے کی کوششیں عروج پر تھیں۔

 اطلاعات کے مطابق کالعدم جماعت سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے پاکستان دشمن ایم پی اے مسرور جھنگوی کو شیلٹر فراہم کرنے کیلئے مولانا ڈیزل فضل الرحمن کی جانب سے معاملات طے پاجانے کے بعد  کسی وقت بھی اعلان متوقع ہے۔

9:23 شام مارچ 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔