پاکستان

الرٹ : کراچی سے زائرین امام رضا(ع)کی وطن واپسی پر گرفتاریوں کی اطلاع

شیعیت نیوز: نام نہاد نیشنل ایکشن پلان کےنام پر کراچی پولیس و سیکورٹی اداروں نے زائرین امام رضا علیہ سلام کو گرفتار کرنا شروع کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقہ ملیر جعفرطیار اور جعفریہ گلبہار اور دیگر مقامات سے کئی جوانوں کو پولیس نے اغوا کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بلینس پالیسی کے تحت پاکستان کے سیکورٹی ادارے بے گناہ شیعہ جوانوں کو گرفتار کررہے جو حالیہ اربعین کی مناسبت سے زیارت امام رضا علیہ سلام پر گئے تھے، ذرائع کے مطابق پاکستان کے سیکورٹی ادارے سعودی ایما پر زائرین کو گرفتار کرکے خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ اہلیبت اطہار علیہ سلام کی زیارت سے عوام کو روکا جاسکے۔

ان گرفتاریوں کے حوالے سے ملت جعفریہ میں شدید تشویش پائی جارہی ہے اور جلد ہی ملت کی  تنظیموں اور اداروں کا اہم اجلاس متوقع ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سعودی ایما ء پر دہشتگردوں کو قومی دھارے میں لاکر ریلیف دیا جارہے اور انہیں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پہنچانے کی تیاری مکمل کی جاچکی ہے جسکی پہلی مثال جھنگ سے داعش پاکستان کے سرغنہ کا پنجاب اسمبلی میں جانا ہے، دوسری جانب محب وطن شیعہ و بریلوی مسلمانوں کو نام نہاد نیشنل ایکشن پلان کے تحت پریشان کیا جاتا ہے، اہلیبت علیہ سلام کی محبت میں ایران و عراق جانے والے زائرین کو تنگ اور گرفتار کیا جارہے ہے، اس اہم مسئلے پر آرمی چیف،وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعظم فوری نوٹس لیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button