پاکستان

آرمی چیف قمر باجوہ پر مولوی ساجد میر نے قادیانی کا الزام کیوں لگایا؟ وجہ پتہ چل گئی

شیعیت نیوز: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محفل میلاد کا اہتمام کیا جس میں شرکت کیلئے انہوں نے اپنے دوستوں کو دعوت دی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بیگم قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز ساڑھے 6 بجے آرمی گیسٹ ہاوس میں محفل میلاد کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں بہت سے نعت خواں اور علما نے حصہ لیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے اپنے دوستوں کو بھی دعوت نامے بھجوائے۔ آرمی چیف کی جانب سے محفل میلاد کی پروقار تقریب کے اہتمام سے ان کے بارے میں گردش کرنیوالی تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔ واضح رہے کہ جماعت اہلحدیث کے علامہ ساجد میر کی جانب سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پر الزام عائد کیا جا رہا تھا کہ وہ قادیانی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کی اسٹبلیمشنٹ پر حاوی دیوبندی مکتب فکر کی جانب سے ہمیشہ اہلسنت بریلویوں کے خلاف پروپگنڈا کیا جاتا رہا ہے جو ملک کے اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں، اس سے قبل وزارت مذہبی امور کے قلمبند رکھنے والے مولانا حامد سعید کاظمی پر بھی حج اسکنڈل بنا کر انہیں بدنام کروادیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button